جس نے رات کو روزے کی نیت نہیں کی اس کے روزے کا حکم
سوال : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث : لاصيام لمن لم يبيت النية یعنی ”جس نے رات کو صوم کی نیت نہیں کی اس کا صوم نہیں ہو گا۔“ سے کیا مراد ہے ؟ اور نیتِ صوم کا طریقہ کیا ہے ؟
جواب : نیتِ صوم سے مراد صوم رکھنے کے لئے دل سے پختہ ارادہ کرنا ہے۔ اور یہ ہر مسلمان کے لئے لازم ہے جو اس بات کا علم رکھتا ہو کہ اللہ تعالیٰ نے ماہِ رمضان کے صیام فرض کئے ہیں۔ نیت کے لئے درج ذیل امور کافی ہیں :
① آدمی کا اس کی فرضیت کو جاننا اور اس کا التزام کرنا۔
② آدمی کا اپنے دل میں یہ سوچنا کہ اگر کوئی عذر نہیں ہوا تو وہ کل صوم رکھے گا۔
③ آدمی کا صوم کی نیت سے سحری کرنا۔
صوم اور دیگر عبادات کے لئے نیت کے الفاظ کو زبان سے ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیوں کہ نیت کا محل دل ہے۔
’’ شیخ ابن جبرین۔ رحمہ اللہ۔ “

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!