دوران قنوت مقتدی کیا کہے ؟
سوال : جب امام قنوت کر رہا ہو تو مقتدی کیا کہے ؟
جواب : جب امام رکوع کے بعد نماز میں قنوت نازلہ پڑھتا ہے تو مقتدی اس پر آمین کہیں گے، جیسا کہ صحیح حدیث میں ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا :
قنت رسول الله صلى الله عليه وسلم شهرا متتابعا فى الظهر والعصر والمغرب والعشاء وصلاة الصبح فى دبر كل صلاة اذا قال سمع الله لمن حمده من الركعة الاخرة يدعو على احياء من بني سليم على رعل وذكوان وعصية ويؤمن من خلفه [ابوداؤد، ابواب الوتر : باب القنوت فى الصلاة 1443 ] علامہ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن کہا ہے۔
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ماہ مسلسل پانچوں نمازوں کی آخری رکعت میں سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ کہنے کے بعد بنی سلیم کے قبیلے رعل، ذکوان اور عصیہ کے خلاف دعا کی تھی اور جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے تھے وہ آمین کہتے تھے۔“
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ مقتدی صرف آمین کہیں گے۔