جادو یا حسد کا علاج بذات خود کرنا
تالیف: ڈاکٹر رضا عبداللہ پاشا حفظ اللہ

261۔ کیا کوئی شخص جادو یا حسد کا علاج بذات خود کر سکتا ہے ؟
جواب :
جی ہاں،
اس مسئلے میں یہی تو ہمارا بنیادی ہدف ہے، کیوں کہ اسلام ثالثوں کا روادار نہیں۔ مریض اپنے آپ سے بذات خود جادو کو دور کر سکتا ہے اور اس میں اسے کسی دوسرے کی مدد کی ضرورت ہی نہیں۔ پس علاج بھی تو مریض کے یقين کا محتاج ہے، پھر اس کی رضا کا، بالآخر صبر کا۔ اپنے جسم کے جس حصے پر تو درد محسوس کرتا ہے، وہاں اپنا ہاتھ رکھ اور کہ:
« أذهب البأس رب الناس، اشف أنت الشافي، لا شفاء إلا شفاءك شفاء لا يغادر سقما » [صحيح البخاري 5351، صحيح مسلم 2191]

پھر تو تین بار «بسم الله»، پڑھ، پھر سات بار:
« أعوذ بالله وقدرته من شر ما أجد وأحاذره » [صحيح مسلم 2202، مسند أحمد 217/4]
پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اکٹھا کر کے ان میں پھونک لگا اور (الاخلاص، الفلق اور الناس) تین سورتیں پڑھ، پھر تو اپنے سر، چہرے اور جسم کے جس حصے تک ہاتھ پھیر سکتا ہے پھیر اور ایسا تین بار کر۔ [صحيح البخاري 125/11]
سورة البقرہ مکمل پڑھنا بھی جادو کا علاج ہے۔

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
ای میل