ترک رفع یدین پر حدیث سیدنا براء بن عازب رضی الله عنہ
یہ تحریر محترم ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی کی کتاب میں رفع یدین کیوں کروں؟ سے ماخوذ ہے۔

حدیث سیدنا براء بن عازب رضی الله عنہ:

مانعین رفع یدین کی ایک دلیل درج زیل روایت بھی ہے:

سیدنا براء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:
«رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم رفع يديه حين افتتح الصلاة ، ثم لم يرفعهما حتى انصرف . »
[سنن ابو داؤد، رقم: 752. محدث الباني نے اسے ”ضعيف“ قرار ديا هے۔]
” میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو افتتاح نماز کے وقت رفع یدین کرتے دیکھا، پھر آپ نے ہاتھ نہیں اٹھائے ، یہاں تک کہ نماز سے فارغ ہو گئے۔“
الجواب:
(1) امام ابو داؤد رحمہ اللہ نے یہ روایت نقل کر کے ارشاد فرمایا:
«هذا الحديث ليس بصحيح .»
” یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔ “
(2)اس کی سند میں ” ابن ابی لیلی، ضعیف راوی ہے، جسے تقریباً 32 ائمہ کرام نے ضعیف قرار دیا ہے۔
(3)اس روایت کے بعض طرق میں ”یزید بن ابی زیاد“ ہے۔ جسے تقریباً 30 ائمہ کرام نے ضعیف قرار دیا ہے۔(دیکھیں: نور العینین)

اس روایت سے متعلق مزید تحقیق کے لیئے دیکھیں اس مضمون میں دلیل نمبر پانچ کا جائزہ، جزاک اللہ

یہ پوسٹ اپنے دوست احباب کیساتھ شئیر کریں

فیس بک
وٹس اپ
ٹویٹر ایکس
پرنٹ کریں
ای میل
ٹیلی گرام

موضوع سے متعلق دیگر تحریریں:

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، الحمد للہ و الصلٰوة والسلام علٰی سيد المرسلين

بغیر انٹرنیٹ مضامین پڑھنے کے لیئے ہماری موبائیل ایپلیکشن انسٹال کریں!

نئے اور پرانے مضامین کی اپڈیٹس حاصل کرنے کے لیئے ہمیں سوشل میڈیا پر لازمی فالو کریں!