مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
100۔ بخشیش (یا اعزازیہ) کا حکم جو ملازم کو اس کے مطالبے کے بغیر ملتی ہے اور اس کی تنخواہ سے خارج ہوتی ہے
مزدور کا فرض ہے کہ اپنا کام عمدہ طریقے سے کرے کیونکہ اللہ تعالیٰ یقینا یہ پسند فرماتے ہیں۔ [سنن البيهقي 344/4 الصحيحة، رقم الحديث 1113]
جو تم میں سے کوئی کام کرے تو اسے مہارت کے ساتھ کرے، اگر اس نے وہ کام عمدگی اور مہارت کے ساتھ کیا اور اس مال کے لیے اس کے دل میں کوئی طمع نہیں تھا، نہ اس نے کمی کی نہ صراحتا با اشارتا اس کا ذکر کیا، مالک نے اپنی خوشی سے اسے یہ مال دے دیا تو اس میں کوئی حرج نہیں، لیکن اگر وہ اپنے کام میں کوتاہی کرتا رہا، حتی کہ اس نے اسے یہ مال دیا یا اس نے صراحت کے ساتھ اشارے کے ساتھ کہنا شروع کر دیا تو پھر یہ حرام ہو گا۔ واللہ أعلم
[مشهور بن حسن آل سلمان: فتاوي: 39]