شیخ ابن جبرین۔ رحمہ اللہ۔
سوال :
ایک لڑکی 12 یا 13 سال کی ہو چکی اور رمضان کا مہینہ گزر گیا اور اس نے صوم نہیں رکھا۔ کیا ایسی صورت میں اس پر یا اس کے گھر والوں پر کوئی چیز ضروری ہے ؟ اور کیا وہ اس عمر میں صوم رکھنے کی پابند ہے ؟ اور اگر صوم نہ رکھے تو کیا اس پر کوئی چیز واجب ہے ؟
جواب :
عورت چند شرطوں سے احکامِ شرع کی مکلف ہوتی ہے :
(1) اسلام
(2) عقل
(3) بلوغت۔
بلوغت کی درج ذیل علا متیں ہیں :
(1) حیض
(2) احتلا م
(3) شرمگا ہ کے پاس سخت بالوں کا اگنا
(4) 15 سال کی عمر کو پہنچنا۔
مذکورہ بالا لڑکی میں اگر تکلیف کی شرطیں پوری ہو رہی ہیں تو اس پر صوم واجب ہے اور مکلف ہونے کے بعد چھوڑے ہوئے صوم کی قضا ضروری ہے۔ اور اگر تکلیف کی کوئی ایک شرط بھی مفقود ہو تو وہ لڑکی غیر مکلف ہے اور اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہے۔
(اللجنۃ الدائمۃ)