مرکزی مواد پر جائیں
19 شعبان، 1447 ہجری

بارش میں مغرب اور عشاء کی نماز جمع کرنے کا طریقہ

فونٹ سائز:

سوال

کیا مقیم آدمی بارش کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نماز کو جمع کرے تو مغرب کی سنتیں عشاء کی نماز سے پہلے پڑھے گا؟

جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ

اہل علم کے مطابق جب مقیم آدمی بارش کی وجہ سے مغرب اور عشاء کی نماز جمع کرے گا تو ترتیب کچھ یوں ہوگی:

  • پہلے مغرب اور عشاء کی فرض نمازیں ادا کرے گا۔
  • پھر مغرب کی سنتیں ادا کرے گا۔
  • اس کے بعد عشاء کی سنتیں ادا کرے گا۔

یہی فتویٰ شیخ ابن باز اور شیخ صالح المنجد کا ہے۔

اہم: ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر کوئی خرابی نظر آئے تو براہِ کرم فوری طور پر واٹس اپ پر اطلاع دیں یا ای میل کریں۔