یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال :
ایک خاتون کافی مدت سے شادی شدہ ہے مگر وہ بے اولاد ہے۔ میڈیکل چیک آپ (یعنی طبی معائنے) کے بعد معلوم ہوا کہ نقص خاوند میں ہے اور اس سے اولاد کا ہونا محال ہے، کیا اس صورت میں بیوی کو طلاق طلب کرنے کا حق حاصل ہے ؟
جواب :
جب واضح ہو گیا کہ بانجھ پن صرف مرد میں ہے تو عورت کو اس خاوند سے طلاق طلب کرنے کا حق ہے۔ اگر وہ طلاق دے دے تو بہتر ورنہ قاضی نکا ح کو فسخ کرا دے گا اس لئے کہ عورت کو بھی بچے پیدا کرنے کا حق حاصل ہے۔ اکثر عورتیں صرف بچوں کے لئے ہی شادی کرتی ہیں۔ جب عورت کا خاوند اولاد کے قابل نہ ہو تو عورت کو طلاق طلب کرنے اور فسخ نکا ح کا حق حاصل ہے۔ اہل علم کا راجح قول یہی ہے۔
( شیخ محمد بن صالح عثیمین حفظ اللہ)