یہ تحریر علمائے حرمین کے فتووں پر مشتمل کتاب 500 سوال و جواب برائے خواتین سے ماخوذ ہے جس کا ترجمہ حافظ عبداللہ سلیم نے کیا ہے۔
سوال:
ایک عورت کو کسی شخص نے نکاح کا پیغام بھیجا ، عورت نے اس پر شرط لگائی کہ وہ تمباکو نوشی نہیں کرے گا ، اس نے یہ شرط مان لی تو اس عورت نے اس سے شادی کر لی ، پھر عورت پر یہ بات کھلی کہ اب بھی وہ تمباکو نوشی کرتا ہے ، اس عورت کا معاملہ کیا ہو گا؟
جواب:
الحمد اللہ ، جب معاملہ اسی طرح ہے جس طرح ذکر کیا گیا ہے تو بلاشبہ عورت کو اختیار ہے کہ وہ اس سے نکاح فتح کرنے کا مطالبہ کرے ، یا اس کے ساتھ زندگی بسر کرے ۔
(محمد بن ابراهيم آل شيخ حفظ اللہ)