مؤلف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمٰن اعظمی رحمہ اللہ
496- اداکاری کا پیشہ اختیار کرنا
اداکاری کے پیشے سے وابستہ ہونا تمہارے لیے جائز نہیں، کیونکہ اگر مخصوص افراد کی نقل کی جائے تو ان کی تنقیص ہوتی ہے، نیز یہ پیشہ مذاق اور کھیل تماشے پر مشتمل ہوتا ہے جو مسلمان کے لائق نہیں، لہٰذا ہم تجھے یہ پیشہ ترک کرنے۔ اور اس کے علاوہ کسی دوسری جگہ رزق طلب کرنے کی نصیحت کرتے ہیں۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے کوئی چیز ترک کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو اس کا بہتر عوض دیتا ہے:
«وَمَن يَتَّقِ اللَّهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا ﴿٢﴾ وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ» [الطلاق: 3,2]
”جو اللہ سے ڈرے گا وہ اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ بنا دے گا۔ اور اسے رزق دے گا جہاں سے وہ گمان نہیں کرتا۔“
[اللجنة الدائمة: 21203]