سوال
آن لائن دم کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب از فضیلۃ الشیخ عبد الوکیل ناصر حفظہ اللہ
آن لائن دم کرنے کا مطلب یہ ہے کہ:
- مریض کے کان میں موبائل لگا ہو یا وہ آن لائن دم سن رہا ہو۔
- وہ لائیو نظر بھی آ رہا ہو اور دم کو سن بھی رہا ہو۔
اس صورت میں علماء کرام آن لائن دم کرنے کی اجازت دیتے ہیں، اگرچہ یہ براہ راست دم کی طرح مؤثر نہیں ہوتا۔
اہم نکات
جزوی فوائد:
◄ آن لائن دم میں آواز سنانے اور تلاوت سنانے کا مقصد کسی حد تک پورا ہو سکتا ہے۔
◄ براہ راست کے مقابلے میں اس کا اثر سو فیصد نہ ہو لیکن پچاس فیصد فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔
◄ کلام اللہ کی برکت بہرحال پہنچے گی۔
غائبانہ دم کی ممانعت:
◄ دم غائبانہ طور پر نہیں ہو سکتا، جیسے کہ کسی نے محض کہہ دیا کہ "میں نے دم کردیا”، یا فون پر صرف نام بتانے پر دم مکمل سمجھ لیا جائے۔
◄ دم کرتے وقت مریض کی موجودگی اور اس کا سننا ضروری ہے۔
نتیجہ:
آن لائن دم جائز ہے بشرطیکہ مریض دم کو سن رہا ہو اور دم کرنے والا بھی اپنی آواز کے ذریعے عمل انجام دے رہا ہو۔